۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اعدام

حوزہ/ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ایک جاسوس کو آج صبح پھانسی دے دی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ایک جاسوس کو آج صبح پھانسی دے دی گئی۔

جس جاسوس کو آج صبح پھانسی دی گئی اس پر اسرائیل اور دیگر ممالک کی انٹیلی جنس سروسز سے روابط رکھنے کا الزام تھا اور اس پر صوبہ سیستان و بلوچستان میں مقدمہ چلایا گیا۔

پھانسی کی سزا پانے والے جاسوس نے جان بوجھ کر خفیہ معلومات اکٹھی کیں اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد سمیت دیگر ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کو اطلاعات فراہم کیں، اس بارے میں مزید معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .